اروشی روٹیلا کی سالگرہ، اداکارہ نے 24 قیراط سونے سے بنا کیک کاٹا

اروشی روٹیلا کی سالگرہ، اداکارہ نے  24 قیراط سونے سے بنا کیک کاٹا

ممبئی (آئی این ب )بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر 24 قیراط سونے سے بنا سپیشل کیک کاٹا۔۔

 جس کی قیمت 3 کروڑ بھارتی روپے ہے ،ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔اداکارہ اروشی روٹیلا نے گزشتہ روز اپنی 30 ویں سالگرہ منائی، اداکارہ نے اپنی سالگرہ میوزک پروڈیوسر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ اپنے آنے والے گانے 'لوو ڈوز 2' کے سیٹ پر شاندار طریقے سے سونے کا کیک کاٹ کر منائی۔اروشی نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں