مجھ سے کئی اداکارائیں جلتی ہیں،نوال سعید کا انکشاف

مجھ سے کئی اداکارائیں جلتی ہیں،نوال سعید کا انکشاف

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے دورانِ شو یہ انکشاف کیا ہے کہ ان سے کئی اداکارائیں جلتی ہیں۔

 نوال سعید نے حال ہی میں ایک انٹرویو پروگرام میں شرکت کی اور اپنی پروفیشنل و نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں جب میں کیرئیر کی ابتدا کی تھی تو کئی ایسی اداکارائیں تھیں جو مجھ سے جلتی تھیں کہ اسے اتنے اچھے رولز اور شہرت آخر کیسے مل رہی ہے ۔اس موقع پر اینکر کے کافی اصرار کرنے پر بھی انہوں نے ان ساتھی اداکار اؤں کے نام نہیں بتائے لیکن یہ ضرور کہہ دیا کہ یہ بات میرے پہلے اور دوسرے ڈرامے کی ہے ۔ پروگرام کے دوران نوال نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انہیں کئی ڈرامے اور اچھے رولز ان کی خوبصورتی ، معصوم چہرہ اور بہترین شخصیت کی وجہ سے ملے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں