پرینیتی چوپڑا کا فلم چمکیلا میں 15 گانے گانے کا انکشاف

پرینیتی چوپڑا کا فلم چمکیلا میں  15 گانے گانے کا انکشاف

ممبئی(آئی این پی)اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی نام بنانے والی پرینیتی چوپڑا نے فلم چمکیلا میں 15 گانے گانے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران پرینیتی چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'چمکیلا' کو سائن کیا ہے جس کی اہم وجہ یہ تھی کہ انہیں فلم میں 15 گانے گانے کا موقع مل رہا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ فلم میں میرے ساتھی اداکار دلجیت دوسانجھ نے مجھے گاتے ہوئے سنا اور مجھے لائیو پرفارمنس دینے کا کہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں