رخصی کے وقت ہر کوئی آبدیدہ تھا:ماہرہ خان

رخصی کے وقت ہر کوئی آبدیدہ تھا:ماہرہ خان

کراچی(آئی این پی)اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری شادی بارے کہا کہ ان کے شوہر نہ ٹائیکون ہیں اور نہ 66 برس کے ہیں، رخصی کے وقت ویٹر اور گانا بجانے والے انگریز ڈی جے سے لے کر ہر کوئی آبدیدہ تھا۔

ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ کی خواہش پر شادی سے قبل دعا کی تقریب رکھی گئی تھی، مایوں کے بعد روزانہ ڈانس پارٹیز ہوتی تھیں، ماہرہ خان نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ سلیم ٹائیکون نہیں ہے، بیچارا، وہ ٹائیکون بننے کے قریب بھی نہیں۔ لیکن انشااللہ، کیا پتہ ایک دن وہ بن جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں