صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات

صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات

کراچی(این این آئی) ماضی کی پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے زندگی میں پہلی بار اپنے بوڑھے والد سے ملاقات کرلی جس کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران صاحبہ نے انکشاف کیا تھا ۔۔

کہ اْنہوں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اْن سے ملاقات ہوئی کیونکہ اداکارہ کی پیدائش سے پہلے ہی اْن کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صاحبہ جذباتی ہوتے ہوئے والد سے پوچھتی ہیں کہ میرا کیا قصور تھا جو آپ نے کبھی مجھ سے ملاقات کرنے کی کوشش بھی نہیں کی اور پیدائش کے وقت میرا چہرہ تک نہیں دیکھا۔ صاحبہ کے والد نے کہا کہ مجھے معاف کردو، اللہ نے مجھے تم سے ملوانا تھا، اسی لیے میری سانسیں بچا کر رکھیں۔اداکارہ کے والد نے کہا کہ جب تمہاری پیدائش ہوئی تو کسی نے مجھے گھر میں داخل تک نہیں ہونے دیا، اسی وجہ سے پیدائش کے وقت تْم سے مل نہیں سکا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں