سائرہ یوسف کا مہندی ڈیزائن سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

سائرہ یوسف کا مہندی ڈیزائن سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

کراچی (شوبز ڈیسک ) اداکارہ سائرہ یوسف نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انسٹاگرام سٹوری پر اپنے ہتھیلی کی تصویر شیئر کی جس میں مہندی ڈیزائن کے ساتھ فلسطین کا لفظ لکھا ہوا ہے ۔

اداکارہ نے ساتھ ہی قرآن کی ایک آیت بھی لکھی ہے جس میں ایمان والوں کو اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونے کا پیغام دیا گیا ہے ۔دوسری طرف اداکارہ نے اپنی بیٹی نورے کو اپنی عیدی قرار دیتے ہوئے گھر کے لان میں بیٹی کے ہمراہ تصاویر جاری کیں اور کیپشن میں لکھا کہ عید میری عیدی کیساتھ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں