صبا قمر نے مہندی سے پیا کے نام کا اشارہ دیدیا

 صبا قمر نے مہندی سے پیا کے نام کا اشارہ دیدیا

لاہور (شوبزڈیسک ) خوبرو اداکارہ صبا قمر نے عید پر لگائی گئی مہندی سے اپنے ہونے والے دلہے کے حوالے سے نیا اشارہ فراہم کردیا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنی انگلیوں پر مہندی سے انگریزی میں اپنی انگلیوں پر شانو لکھوایا ہوا تھا، جس کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد میں اداکارہ سے کمنٹس میں سوالات کی بھرمار کردی۔اداکارہ کے مہندی سے لکھے گئے اس لفظ پر چہ مگوئیاں ہونا شروع ہوگئیں کہ آخر یہ شانو کون ہے ؟ کیونکہ پاکستان اور بھارت میں عموما مہندی کے ڈیزائن میں لڑکیاں اپنے شوہر، منگیتر یا محبوب کا نام لکھواتی ہیں۔گزشتہ سال انہوں نے بظاہر ایک کیک کی ویڈیو جاری کی تھی جس پر شانو کی پری تحریر تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں