بھارتی گلوکار راہول ویدیا بھی دبئی کی سیلاب زدہ سڑکوں پر پھنس گئے

بھارتی گلوکار راہول ویدیا بھی دبئی کی سیلاب زدہ سڑکوں پر پھنس گئے

دبئی (شوبزڈیسک) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنر اَپ اور گلوکار راہول ویدیا نے دبئی میں ہونے والی طوفانی بارش اور سیلاب زدہ سڑکوں کی ویڈیو شیئر کردی۔

جن میں ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پانی میں ڈوبی ہوئی دبئی کی سڑک پر پھنسے ہوئے ہیں اور ہاتھ میں جوتے لیے سڑک پار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔گلوکار نے اپنی ویڈیو میں دِکھایا کہ چند گھنٹوں کی طوفانی بارش نے دبئی میں ہر طرف تباہی مچا دی ہے ،اُنہوں نے کہا کہ یہاں صورتحال کافی خراب ہے، حبیبی دبئی خوش آمدید۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں