رنبیر کپور کے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

رنبیر کپور کے نئے اوتار نے  مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ سپر سٹار رنبیر کپور کے نئے شوبز پراجیکٹ کے پوسٹر نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا۔۔۔

نامور ڈائریکٹر روہت دھون نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے پراجیکٹ کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں رنبیر کپور نئے اوتار میں نظر آتے ہیں۔نئے پوسٹر میں اداکار کے بال لمبے ہیں اور انہیں اس میں ‘الٹی میٹ فائٹر’ کا نام دیا گیا ہے ۔ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ اداکار کی کوئی فلم ہے یا وہ کسی تشہیری مہم کا حصہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں