سارہ خان کی فلک شبیر کیساتھ رومانوی تصاویر وائرل

سارہ خان کی فلک شبیر کیساتھ رومانوی تصاویر وائرل

دبئی(شوبزڈیسک)اداکار و گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کے ساتھ دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناکر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ان دنوں یہ جوڑی اپنی بیٹی عالیانہ کے ساتھ دبئی میں مقیم ہے جہاں وہ عید کی چھٹیاں منانے گئے ہیں۔فلک شبیر نے اس دوران ایک پوسٹ جاری کی جس میں شامل تصاویر میں انکے ساتھ سارہ خان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ان تصاویر میں سارہ خان نیلے پرنٹ والی سفید شرٹ کے ساتھ سفید پینٹس پہنی ہوئی ہیں۔ جبکہ فلک شبیر نے سفید شرٹ اور سیاہ پینٹس پہن رکھی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں