آجکل کے ڈراموں میں رشتوں کو رسوا کیا جا رہا:نعمان اعجاز

آجکل کے ڈراموں میں رشتوں کو رسوا کیا جا رہا:نعمان اعجاز

لاہور (شوبزڈیسک) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ اگر مجھے سینسر بورڈ کا چارج ملا تو میں تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا۔

 نجی ٹی وی کے شو میں ٹی وی ڈراموں کے مواد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آجکل ہمارے ڈراموں میں رشتوں کو رسوا کیا جا رہا ہے جس وجہ سے تعلقات خراب ہو رہے ہیں۔ ڈرامہ بنانے والے ہر رشتے کو برا دکھا رہے ہیں، آج ایک بہن، ماں، باپ، بھائی اور بیٹی، ہر رشتہ برا ہے، یہ چیزیں ہمارے معاشرے میں خود بخود منتقل ہو جاتی ہیں۔سینئر ماضی قریب میں ڈرامہ نند اس لیے مقبول ہوا کیونکہ اس میں نند کو برائی کے طور پر دکھایا گیا تھا، ہم ایسے ڈراموں کا بالواسطہ یا بلاواسطہ اثر لیتے ہیں۔ اگر مجھے سینسر بورڈ کا چارج دیا گیا تو میں ایسے تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، میں صرف ایسے ڈراموں کو ترجیح دیتا ہوں جو سبق آموز ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں