میں ایک شادی سے خوش، باقی بھی ایک پر اکتفا کریں:ابرارالحق

میں ایک شادی سے خوش، باقی بھی ایک پر اکتفا کریں:ابرارالحق

لاہور(شوبزڈیسک)معروف گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ایک ہی شادی سے بہت خوش ہیں، ان کا خیال ہے کہ باقی لوگوں کو بھی ایک شادی پر اکتفا کرنا چاہیے۔

 آج کے دور میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ویسے ہی بہت مشکل ہے تو کوشش کریں کہ ایک ہی شادی کو اچھے انداز میں نبھائیں، نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو فضول میسجز کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ ہمیں کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے ہمارے والدین اور خاندان کی عزت کو ٹھیس پہنچے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں