بابا کے پاس جارہا ہوں، عرفان خان کے بیٹے کی پوسٹ سے مداح پریشان

بابا کے پاس جارہا ہوں، عرفان خان کے بیٹے کی پوسٹ سے مداح پریشان

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مرحوم عرفان خان کے صاحبزادے بابل خان کی دلبرداشتہ پوسٹ دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین پریشان ہوگئے ۔

عرفان خان کی چوتھی برسی سے چند دن قبل ہی انکے صاحبزادے بابل خان کی دلبرداشتہ پوسٹ وائرل ہوئی ۔ انسٹاگرام اسٹوری پربابل خان نے تحریر کیا کہ،کبھی کبھی مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں ہار مان کر بابا کے پاس جارہا ہوں۔ اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا اور سوال کیا گیا کہ کیا سب کچھ ٹھیک ہے ؟

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں