کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی:ابرار الحق کا انکشاف

کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی:ابرار الحق کا انکشاف

اسلام آباد (شوبزڈیسک )نامور گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفر ہوچکی ہے جب کہ متعدد میوزک ا یلمبز میں بھی کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے منع کردیا۔

ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے دوران کیا گلوکار سے جب بھارت سے آفر ملنے سے متعلق سوال کیا گیا توانہوں نے کہا کہ انہیں پڑوسی ملک سے فلموں اور میوزک البم کی آفر ہوئی تھی لیکن انہیں کنٹریکٹ کی شرائط سمجھ نہیں آئیں کنٹریکٹ میں شرط تھی کہ انہیں کشمیر اور دیگر موضوعات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنی، جس کی وجہ سے انہوں نے فلموں اور میوزک البم کی آفر قبول نہیں کی۔ گلوکار نے کہا کہ جس بھارتی کمپنی سے انہیں فلم کی آفر ہوئی وہ بہت پرجوش تھے لیکن جب انہوں نے آفر قبول کرنے سے منع کردیا تو کمپنی نے کہا کہ زندگی میں آج تک کسی شخص نے ان کی آفر کو قبول کرنے سے انکار نہیں کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں