الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا

الو ارجن نے اپنا معاوضہ  150 کروڑ کردیا

ممبئی (شوبزڈیسک)جنوبی بھارت کے نامور اداکار الو ارجن کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی فلموں کا معاوضہ بڑھا دیا ہے ۔

 الو ارجن کی فلم پشپا 2 رواں برس ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پشپا ٹو کی اسٹریمننگ پلیٹ فارم سے 275 کروڑ کا پہلے ہی معاہدہ کرلیا ہے ۔ مذکورہ رپورٹ کے تناظر میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں الو ارجن نے بھی فلم کے معاوضے کو 30 فیصد بڑھا دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا کہ وہ فلم پشپا ٹو سے 150 کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں