ماہرہ خان دبئی میں ‘آرٹسٹ اِن فیشن’ کا ایوارڈ لے اڑیں

ماہرہ خان دبئی میں ‘آرٹسٹ اِن فیشن’ کا ایوارڈ لے اڑیں

دبئی(شوبزڈیسک) پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کو دبئی میں منعقدہ دی ایمی گالا ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن میں ‘آرٹسٹ اِن فیشن’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

اداکارہ نے ایونٹ میں بہترین ڈیزائن کے کپڑوں کے ساتھ شرکت کی اور وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہے اور مداح اداکارہ کے مخصوص اسٹائل اور نفاست کو بہت پسند کررہے ہیں۔واضح رہے کہ دی ایمی گالا ایک فیشن ایونٹ ہے اور اس میں دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔دریں اثنابھارتی گلوکارارجیت سنگھ نے کنسرٹ کے دوران ماہرہ خان کونہ پہچاننے پرمعافی مانگ لی ہے جس پر ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ارجیت سنگھ کی عاجزی کی خوب تعریف کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں