عامر خان نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کی شوٹنگ آئندہ ماہ شروع کرینگے

عامر خان نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کی شوٹنگ آئندہ ماہ شروع کرینگے

ممبئی(شوبزڈیسک ) معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ اپنی نئی فلم ‘‘ستارے زمین پر’’ کی شوٹنگ آئندہ ماہ سے ۔۔

دارالحکومت دہلی میں شروع کریں گے ۔عامر خاں کی فلم ‘‘تارے زمین پر’’ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی ۔ ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے تقریباً 11 بچوں کے ساتھ نئی دہلی آئیں گے ۔ اس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ بھی ساتھ ہوگی تاہم کاسٹ کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں