جنسی زیادتی کے الزامات پر فرانسیسی اداکار زیر حراست

جنسی زیادتی کے الزامات پر فرانسیسی اداکار زیر حراست

پیرس(شوبزڈیسک)فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کو جنسی زیادتی کے الزامات پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی قانونی ٹیم نے پیرس میں ان کی حراست کی تصدیق کردی ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت اکتوبر میں ہوگی۔رپورٹس کے مطابق 75 سالہ اداکار پر 2021ء میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دو خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے تھے ۔انہوں نے الزامات کی تردید کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں