شوبز انڈسٹری میں خواتین کا استحصال عام اور معمولی بات:بی گل

 شوبز انڈسٹری میں خواتین کا استحصال عام اور معمولی بات:بی گل

کراچی(شوبز ڈیسک)معروف ڈرامہ و فلم رائٹر بی گل نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں خواتین کا استحصال عام اور معمولی بات ہے۔

لکھاری نے واضح طور پر اعتراف کیا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال ہوتا ہے اور سرعام ہوتا ہے، ایسا عمل انڈسٹری میں عام ہے ۔بی گل کے مطابق بہت ساری اداکاراوں کو بھی پہلے سے ہی علم ہوتا ہے اور وہ ذہنی طور پر بھی اس کے لیے تیار ہوتی ہیں کہ انہیں جنسی استحصال کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں