دیپیکا پڈوکون کا میڈیا کے کیمرے پر زور دار تھپڑ، ویڈیو وائرل

دیپیکا پڈوکون کا میڈیا کے کیمرے پر زور دار تھپڑ، ویڈیو وائرل

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ سٹار دیپیکا پڈوکون نے ویڈیو بنانے پر بھارتی میڈیا کے کیمرے پر زور دار تھپڑ مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

میڈیا کے مطابق 8 مئی کے روز دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، یہ جوڑی چھٹیاں گزارنے کے بعد اپنے شہر واپس پہنچی۔ممبئی ایئرپورٹ پر بھارتی میڈیا کے چند کیمرہ مین بھی موجود تھے اوردیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ویڈیوز بنا رہے تھے لیکن اداکارہ ویڈیوز اور تصاویر کے موڈ میں نہیں تھیں اور اْنہوں نے غصے میں کیمرہ مین کو ویڈیو بنانے سے روک دیا۔ اچانک کیمرہ دیکھ کر دیپیکا کو غصہ آجاتا ہے اور وہ کچھ کہے بغیر کیمرے پر زور دار تھپڑ مارتی ہیں اور پھر اپنی گاڑی میں جاکر بیٹھ جاتی ہیں۔ صارفین نے میڈیا پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ دیپیکا پڈوکون کو حمل کے دوران تو اکیلا چھوڑ دو، اپنی دو سیکنڈ کی شہرت کے لیے لوگوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنا بند کرو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں