سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی

 سوناکشی سنہا میں بھی شادی  کی امنگ جاگ اٹھی

ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی۔

کامیڈی دی گریٹ انڈین کپل شو کی نئی قسط میں میزبان کپل شرما سوناکشی سے اداکارہ عالیہ بھٹ اور کیارا کی مثال دیتے ہوئے سوال کرتے ہیں کہ ان دونوں نے شادی کرلی آپکا شادی کے بارے میں کیا خیال ہے ؟جواب میں سوناکشی نے کہا کہ آپ جلے پر نمک چھڑکنے کا کام کر رہے ہیں کیونکہ آپکو معلوم ہے کہ مجھے کتنی زور سے شادی کرنی ہے۔ دوسری طرف سوناکشی سنہا نے فلمہیرا منڈی پر تنقید  کے بعد واضح کیا ہے کہ ٹیم نے کبھی نہیں کہا تھا کہ ہیرا منڈی تاریخ پر مبنی فلم ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں