رشمیکا مندانا سلمان خان کی ہیروئن منتخب ہوگئیں

رشمیکا مندانا سلمان خان  کی ہیروئن منتخب ہوگئیں

ممبئی(شوبزڈیسک)سلمان خان کی فلم سکندر میں ان کے مدِ مقابل ساتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کو کاسٹ کیے جانے کی خبریں گردش میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز مئی 2024 سے کیا جائیگا جبکہ یہ فلم سال 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ میڈیامیں یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ہدایتکار نے سکندر میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے اور اس کی وجہ سکرپٹ کی ڈیمانڈ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں