سونالی باندرے اور شعیب اختر کا نام پھر سے زیر گردش

سونالی باندرے اور شعیب اختر کا نام پھر سے زیر گردش

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے اور سابق کرکٹر شعیب اختر کا نام ایک بار پھر بھارتی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

ایک انٹرویو میں سونالی باندرے سے سوال ہوا کہ کیا شعیب اختر ان کو پسند کرتے تھے؟ اس پر سونالی نے جواب دیا کہ اس بارے میں صحیح سے علم نہیں، جعلی خبریں پہلے بھی ہوتی تھیں اور اب بھی ہیں۔میزبان نے کہا کہ شعیب اختر نے مذاق میں یہ بھی کہا تھا کہ میں سونالی کو پروپوز کروں گا اگر وہ نہیں مانیں گی تو اغوا کرلیں گے ۔ اس پر سونالی باندرے نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ انہوں نے واقعی ایسا کہا تھا۔ میزبان نے کہا کہ شعیب نے یہ سب مذاق میں کہا تھا، وہ کہنا چاہ رہے تھے کہ انہیں پسند ہو یا سب کو پسند ہو جس پر سونالی نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی سے تو کیریئر بنا ہے ۔خیال رہے کہ شعیب اختر پہلے بھی واضح انداز میں تمام باتوں کی تردید کرچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں