امریکی اداکار اسٹیو بش سیمی پر حملہ، آنکھ پھوڑ دی گئی

امریکی اداکار اسٹیو بش سیمی پر حملہ، آنکھ پھوڑ دی گئی

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی اداکار اسٹیو بش سیمی کی نیویارک میں سڑک پر چلتے ہوئے گھونسا مار کر آنکھ پھوڑ دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق راہگیر نے اچانک 66 سالہ اداکار کو گھونسا مارا جس سے ان کے چہرے اور آنکھ پر چوٹ آئی اور انہیں ہسپتال بھی جانا پڑا۔ اداکار کی بائیں آنکھ میں زخم، سوجن اور خون بھی نکلا تھا۔ پولیس نے ملزم کا حلیہ اور تصویر جاری کردی اور اس کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں