کم عمری میں پاکستان گیا، اب بچوں کو لیجانے کی خواہش:شاہ رخ

کم عمری میں پاکستان گیا، اب بچوں کو لیجانے کی خواہش:شاہ رخ

ممبئی،حیدرآباد(شوبزڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ماضی میں کم عمری میں پاکستان دیکھ چکے ہیں اور اب ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بھی ایک بار پاکستان لے جائیں۔

شاہ رخ خان نے مذکورہ بات ایک مختصر ویڈیو میں کہی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ،علاوہ ازیں شاہ رخ خان نے نریندر مودی سٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزر کا میچ ختم ہونے کے بعد گراؤنڈ میں گھس کر آئی پی ایل کے شو میں خلل ڈالنے پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی، جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ دریں اثناشاہ رخ خان نے بیٹی کے بوائے فرینڈ امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا کیلئے چارشرائط رکھ دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں