نوازالدین صدیقی کا بڑا بھائی جعل سازی کیس میں گرفتار

نوازالدین صدیقی کا بڑا بھائی جعل سازی کیس میں گرفتار

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین کو پولیس نے جعل سازی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایاز الدین پر یہ الزامات سامنے آئے ہیں کہ اُنہوں نے دسمبر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم نامے کی ایک جعلی کاپی محکمۂ کنسولیڈیشن کے دفتر میں جمع کروائی تھی اور ساتھ ہی اپنے مخالف جاوید اقبال کے ساتھ زرعی زمین کے تنازع سے متعلق درخواست بھی دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں