ماہرہ خان کی اذان سمیع کیساتھ رومانوی ویڈیو وائرل

ماہرہ خان کی اذان سمیع کیساتھ رومانوی ویڈیو وائرل

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان اور معروف گلوکار و اداکار اذان سمیع کی رومانوی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔22 مئی کو اذان سمیع نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی۔۔

اس موقع پر ماہرہ خان نے گلوکار کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں اُن کے سال 2021 میں ریلیز ہونے والے اپنے گانے ‘تو’ کی ’بی ٹی ایس‘ ویڈیو جاری کی، جوکہ گانے کی شوٹنگ کے دوران فلمائی گئی تھی۔ویڈیو میں ماہرہ خان اور اذان سمیع اپنے رومانوی گانے ’تو‘ کے لیے ڈانس ریہرسلز کررہے ہیں، اُنہوں نے اپنی ایک اور اسٹوری میں اذان سمیع سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ تم مزید محنت کرو تاکہ جلد ہی گریمی ایوارڈ حاصل کرسکو، میں بے صبری سے تمہارے ایوارڈ کا انتظار کررہی ہوں۔

 

ماہرہ خان نے بحیثیت دوست اذان سمیع سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں دوبارہ سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں