سابقہ اداکارہ زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں

سابقہ اداکارہ زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں

لاہور(شوبزڈیسک ) اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابقہ اداکارہ کی گاڑی جیسے ہی اُن کے سیلون کے باہر آکر رُکی تو اسی دوران موٹرسائیکل سوار 2 حملہ آور آئے اور زینب جمیل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس قاتلانہ حملے میں زینب جمیل کو 6 گولیاں لگیں، اُنہیں زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے ۔زینب جمیل نے ہوش میں آنے کے بعد بیان دیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں کچھ عرصے سے فون پر قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور اُن کے سیلون پر بھی دھمکی آمیز خط بھیجا گیا تھا۔ وہ ملزموں کو نہیں جانتیں لیکن ملزم پہلے سے ہی گھات لگائے ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں