عمران خان کی طرح ٹیم کولیڈکریں :علی ظفر کا بابر اعظم کو مشورہ

 عمران خان کی طرح ٹیم کولیڈکریں :علی ظفر کا بابر اعظم کو مشورہ

کراچی (شوبز ڈیسک)مقبول ترین پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے ایکس پر پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کپتان بابر اعظم کیلئے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا اورکہا کہ میں نے سوچا کہ میں اپنی ٹیم اور بابر اعظم کو ایک مفید مشورہ دے دوں ۔۔

شاید اس کا کچھ مثبت اثر ہو۔ کرکٹ میچ میں ہار جیت ہونا اپنی جگہ ہے لیکن امریکا کے خلاف میچ میں ہم نے دیکھا کہ سپر اوور میں بابر اعظم خود بیٹنگ کیلئے نہیں آئے بلکہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھیج دیا تو یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔ علی ظفر نے بابر اعظم کو سابق کپتان عمران خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایک میچ میں آسٹریلیا کو آخری اوور میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کیلئے صرف 4 رنز درکار تھے لیکن اس مشکل وقت میں عمران خان خود بولنگ کرنے کے لیے میدان میں آئے تھے اور پاکستان کیلئے وہ میچ جیتا۔ عمران خان کے اعصاب مضبوط تھے۔ اور انہیں خود پر بھروسہ تھا کہ میں اپنی ٹیم کو اس میچ میں کامیابی دلواوں گا۔انہوں نے بابر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک کپتان یا لیڈر میں خود اعتمادی کا ہونا بہت اہم ہے اسلئے آپ بھی عمران خان کی طرح ٹیم کو لیڈ کریں اور بغیر کسی خوف کے ڈٹ کر کھیلیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...