ماہرہ خان بھی ہیرامنڈی کی عالم زیب بن گئیں

ماہرہ خان بھی ہیرامنڈی کی عالم زیب بن گئیں

کراچی(شوبزڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی ویب سیریز ہیرامنڈی، دا ڈائمنڈ بازار کے مشہور گیت ایک بار دیکھ لیجیے پر قاتلانہ ادائیں دیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ماہرہ خان کی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو زیرِگردش ہے جس میں وہ دلکش سفید پشواس پہنی نظر آئیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ ہیرامنڈی، دا ڈائمنڈ بازار کے گیت ایک بار دیکھ لیجیے سنا جاسکتا ہے اور ماہرہ خان ایک باغیچے میں ٹہلتی اور پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماہرہ خان کے اس لک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں