رنویر سنگھ اپنے نئے فلمی کردار کیلئے وزن میں 15کلو اضافہ کرنے لگے

رنویر سنگھ اپنے نئے فلمی کردار کیلئے  وزن میں 15کلو اضافہ کرنے لگے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے اگلے فلمی پراجیکٹ کیلئے 15 کلو وزن بڑھانے پر کام تیز کردیا ہے ۔

رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ دپیکا پڈوکون آج کل اپنے پہلے بچے کے استقبال کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔رنویر سنگھ کی اگلی فلم کون سی ہوگی اس کے حوالے سے کسی کو بھی کچھ پتا نہیں لیکن یہ خبر سامنے آئی ہے کہ انہوں نے اپنے وزن میں 15 کلو کے اضافے پر کام تیز کردیا ہے اوران کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ وزن میں اضافہ وہ اپنی اگلی فلم کے کردار کے مطابق کررہے ہیں،فلم کااعلان جلد ہوجائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں