شہریار منور اور ماہین صدیقی کی دسمبر میں شادی ،افواہیں گرم

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی دسمبر میں شادی ،افواہیں گرم

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

 سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شہریار منور کی شادی سے متعلق سے افواہیں گردش کررہی ہیں، ان افواہوں کے مطابق شہریار منور رواں سال دسمبر میں ماہین صدیقی سے شادی کریں گے ۔پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ شہریار منور نے ماہین صدیقی کی حالیہ تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے دل والا ایموجی بنایا، جس سے یہ تاثر جارہا ہے کہ شاید دونوں فنکاروں کے درمیان واقعی میں محبت کا رشتہ قائم ہے ۔اس خبر پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں، کچھ مداح اس خبر پر حیران ہوئے جبکہ کچھ مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔چند مداحوں نے ماہین صدیقی اور اذان سمیع خان کی شادی کی افواہ پر بھی تبادلہ خیال کیا جو نومبر 2022 میں پھیلی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں