فہد مصطفی بھی حارث رؤف کے حق میں بول پڑے

فہد مصطفی بھی حارث رؤف کے حق میں بول پڑے

کراچی(شوبزڈیسک)معروف اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے امریکا میں پیش آنے والے واقعے پر فاسٹ بولر حارث رؤف کی حمایت کردی۔

 اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میں حارث رؤف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، اداکار نے کہا کہ مداحوں کو سب کی فیملی کا احترام کرنا چاہیے اور چاہے کچھ بھی ہوجائے اپنی حدود کو پار نہیں کرنا چاہیے۔ اس طرح کے واقعات سے کسی بھی شخص کی ساکھ اور صحت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، خاص طور پر جب فیملی ساتھ ہو تو ایسے واقعات شدت اختیار کرلیتے ہیں۔ یاد رہے کہ فلوریڈا میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایک مداح سے الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس موقع پر حارث کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں