مہوش حیات کی لیٹ عید وائبز کی سوشل میڈیا پر دھوم

مہوش حیات کی لیٹ عید وائبز کی سوشل میڈیا پر دھوم

کراچی(شوبزڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے عید الاضحی کیلئے تیار ہوتے ہوئے کوک سٹوڈیو کے گانے بلاک بسٹر پر رنگ جما دیئے، مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی عید لک کی ویڈیو دیر سے اپلوڈ کی۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں عید وائبز مس ہیں لکھ کر اپنے پرستاروں کیلئے عید لک جاری کیا۔ویڈیو میں اداکارہ کو آئینے کے سامنے بیٹھے عید کیلئے تیار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو کی ابتدا میں مہوش جیز پہنی شیشے کے سامنے اپنی جیولری ڈیسائڈ کر رہی ہیں جس کے ساتھ ساتھ وہ کوک سٹوڈیو کے مقبول ترین گانے بلاک بسٹرپر لِپ سنک کرتے ہوئے میک اپ بھی کرتی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں