امریکی گلوکار و اداکار جسٹن ٹمبرلیک نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے کیس میں رہا

امریکی گلوکار و اداکار جسٹن ٹمبرلیک نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے کیس میں رہا

نیویارک (شوبز ڈیسک) امریکی گلوکار و اداکار جسٹن ٹمبرلیک کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے کیس میں رہا کردیا گیا۔

میڈیا کے مطابق نیویارک پولیس کا بتانا ہے کہ جسٹن ٹمبرلیک کو منگل کی رات 12:37 پر نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ عدالتی ریکارڈ میں اداکار پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کی آنکھیں لال ہورہی تھیں اور سانسوں سے شراب کی شدید بدبو آرہی تھی۔ جسٹن ٹمبرلیک کو رات بھر حراست میں رکھ کر ضمانت کے بغیر رہا کردیا گیا، اس حوالے سے کیس کی سماعت 26 جولائی کو شیڈول ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں