شوہر میرے لئے بچے سے کم نہیں ،وہی میرے اکلوتے ’’بے بی‘‘،حبا بخاری

شوہر میرے لئے بچے سے کم نہیں ،وہی میرے اکلوتے ’’بے بی‘‘،حبا بخاری

لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ حبا بخاری نے اپنے شوہر کو اپنا ’’بے بی‘‘ قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن میں حبا بخاری نے ایک جواب ایسادیاجو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

 دلچسپ سیشن میں ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کے کتنے بچے ہیں؟۔ حبا بخاری نے مزاحیہ اندازمیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال تو میرے شوہر ہی میرے لئے کسی بچے سے کم نہیں ہیں، وہی میرے اکلوتے بے بی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے بے تکے سوال کا انتہائی پرسکون ہو کر مزاحیہ انداز میں جواب دینا مداحوں کو بھا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں