سناکشی سنہا اور ظہیراقبال رشتہ ازدواج میں منسلک

سناکشی سنہا اور ظہیراقبال رشتہ ازدواج میں منسلک

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ سناکشی سنہاساتھی اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ،ان کی سول میرج کی رسومات ان کے نئے گھر میں اداکی گئیں۔

2جون 1987کو پیدا ہونے والی37سالہ اداکارہ سناکشی سنہا اور10دسمبر 1986کو پیداہونیوالے 38سالہ ظہیر اقبال کی دوستی 7سال سے چل رہی تھی اور رواں سال ان کی شادی کی خبریں آنا شروع ہوئیں اور گزشتہ روز وہ جیون ساتھی بن گئے ۔سینئراداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سناکشی سنہا کی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے موقع پر ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر باپ اس لمحے کا منتظر ہوتا ہے جب اس کی بیٹی اپنے پسندیدہ دلہے کو سونپی جاتی ہے ، میری بیٹی ظہیر کے ساتھ بہت خوش دکھائی دیتی ہے ، ان کی جوڑی سلامت رہے ۔ شتروگھن سنہا اپنی اہلیہ پونم کے ہمراہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں سناکشی اور ظہیر کی نئی رہائش گاہ پہنچے تھے جہاں سول میرج کی کارروائی مکمل کی گئی اوراس کے بعد ممبئی کے روف ٹاپ بستیاں ریسٹورنٹ میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں تبو،اجے دیوگن ،ہما قریشی،ثاقب سلیم ، یویو ہنی سنگھ ،رتیش دیش مکھ،جینیلیا دیش مکھ، سلمان خان اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔واضح رہے کہ سناکشی سنہا ہندو مذہب سے ہیں جبکہ ظہیراقبال مسلمان ہیں ،دونوں کے والدین نے ان کی شادی پر رضامندی ظاہرکرتے ہوئے اسے سول میرج قراردیاہے جبکہ دونوں اپنا مذہب تبدیل نہیں کرینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں