فواد خان اور صنم سعید کی انڈین ویب سیریز برزخ کا ٹریلر جاری

فواد خان اور صنم سعید کی انڈین  ویب سیریز  برزخ  کا ٹریلر جاری

کراچی(شوبزڈیسک)معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

، ویب سیریز ’برزخ‘ کو پاکستانی ہدایتکار عاصم عباس نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسے بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو نے پروڈیوس کیا ہے ۔اس سیریز میں ایک 76 سالہ شخص کی کہانی کو دکھایا گیا ہے جو اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو یہ بات بتا کر حیران کر دیتا ہے کہ وہ اپنی پہلی سچی محبت کے بھوت سے شادی کر رہا ہے ،ویب سیریز ’برزخ‘ کی عکس بندی شہر قائد اور سیاحتی مقام ہنزہ میں کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں