اننت امبانی کی شادی سے یوٹیوبر سمیت 2 افراد گرفتارورہا

اننت امبانی کی شادی سے  یوٹیوبر سمیت 2 افراد گرفتارورہا

ممبئی(شوبزڈیسک ) ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پولیس نے یوٹیوبر سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ممبئی پولیس نے مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے مقام سے 2 افراد کو دعوت نامے کے بغیر شادی میں گھسنے کی کوشش پر گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد ریاست آندھرا پردیش سے ممبئی پہنچے تھے ، مقدمات درج کیے لیکن بعدازاں قانونی کارروائی مکمل ہونے پر دونوں کو رہا کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں