میری بیٹی میری شادی کے حق میں نہیں:سشمیتا سین

میری بیٹی میری شادی کے حق میں نہیں:سشمیتا سین

ممبئی(شوبزڈیسک ) ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی نہیں چاہتی کہ وہ شادی کریں۔

ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں سشمیتا سین سے پوچھا گیاکہ آپ کی بیٹیاں آپ کی شادی کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اگر اپنی بڑی بیٹی کی بات کروں تو وہ میری شادی کے حق میں نہیں۔ میں جب بھی اپنی بڑی بیٹی سے پوچھتی کہ کیا مجھے اس لڑکے سے شادی کرنی چاہیے ؟ تو وہ جواب میں کہتی ہے کہ نہیں! آپ کو شادی کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔جبکہ میری چھوٹی بیٹی کہتی ہے کہ آپ نے ہمیشہ اپنی زندگی اپنے اصولوں پر گزاری ہے ، لہٰذا اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کسی مرد کے ساتھ زندگی گزار سکتی ہیں تو آپ شادی کرلیں۔ میری بیٹیوں نے اپنی زندگی میں مجھے ہی والدہ اور والد کے روپ میں دیکھا ہے ، اسی لیے اُنہیں کبھی باپ کی ضرورت نہیں پڑی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں