’’میں تمہیں چیر دوں گا‘‘، جان ابراہم صحافی کے سوال پربرہم

’’میں تمہیں چیر دوں گا‘‘، جان ابراہم صحافی کے سوال پربرہم

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ ایکشن ہیرو جان ابراہم اپنی نئی فلم ‘ویدا’ کی پروموشن کے دوران صحافی کے سوال پر برہم ہوگئے۔

فلم کے ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران صحافی نے جان ابراہم سے سوال کیا کہ ‘ آپ کی نئی فلم ویدا کا ٹریلر اچھا ہے، اس سے قبل ہم نے آپ کی ستیامیو جیتے پھر اسی فلم کا پارٹ ٹو دیکھا اور پھر ‘پٹھان ’ آئی جس نے اچھا بزنس کیا لیکن ہم دیکھ رہے ہیں آپ لگاتار ایک ہی طرح کے یعنی ایکشن کردار کر رہے ہیں؟ ایسا کیوں؟ آپ کچھ نیا لائیے ۔ صحافی کے سوال پر جان ابراہم تپ گئے اور کہا کہ ‘ میں آپ کو صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ یہ فلم میری پہلے کی فلموں سے الگ ہے جس کیلئے میری پرفارمنس بھی بہترین ہے، آپ پہلے فلم دیکھیں پھر جج کریں اس کے بعد آپ جو کہنا چاہیں کہیں میں حاضر ہوں لیکن اگر آپ غلط نکلے تو میں آپ کو چیر دوں گا’ ۔جان ابراہم کے صحافی کے سوال پر رد عمل کی ویڈیووائرل ہوگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں