تہمتیں، قیامت کے دن سب کا گریبان پکڑوگی:شگفتہ اعجاز

تہمتیں، قیامت کے دن سب کا گریبان پکڑوگی:شگفتہ اعجاز

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اُن پر تہمتیں لگانے والے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیامت کے دن سب کا گریبان پکڑیں گی۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی نئی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اُنہوں نے صارفین کی جانب سے یوٹیوب پر کیے جانے والے نفرت انگیز کمنٹس کے سکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔ صارفین نے اداکارہ کی ویڈیوز پر کمنٹس کرتے ہوئے اُن کی کردار کشی کی تھی اور ساتھ ہی اُن پر پیسوں کی خاطر یحییٰ صدیقی سے شادی کرنے کا الزام بھی لگایا۔شگفتہ اعجاز نے اپنے ویڈیو پیغام میں آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں تہمتیں اور الزام لگانے والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی اور قیامت کے دن سب کے گریبان پکڑوں گی۔ میں دبئی میں عیاشی کرنے نہیں آئی۔ میں نے پیسوں کی خاطر یحییٰ صدیقی سے شادی نہیں کی بلکہ مجھے اپنے بیٹیوں کے لیے والد کا سہارا چاہیے تھے، اسی وجہ سے یحییٰ سے دوسری شادی کی، ویڈیو کے آخر میں شگفتہ اعجاز نے اپنے ناقدین سے سوال کیا کہ میرے بیمار شوہر کا علاج آپ کرواتے ہیں؟ کیا آپ اُنہیں روز روز ہسپتال لیکر جاتے ہیں؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں