شادی سے پہلے محبت میں نہیں پڑنا چاہتی:انمول بلوچ

شادی سے پہلے محبت میں نہیں پڑنا چاہتی:انمول بلوچ

کراچی(شوبزڈیسک)اُبھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ وہ سیدھا شادی ہی کریں گی، شادی سے پہلے کسی بھی قسم کے تعلقات میں نہیں رہنا چاہتیں۔

 ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے انمول بلوچ سے شادی اور ہمسفر سے متعلق سوال پوچھا، جس پر اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں لوگوں نے اپنے ہونے والے ہمسفر میں خوبیوں کی لمبی فہرست بنا لی ہیں، جو میرے نزدیک فضول ہیں۔ ہر انسان کو شرائط رکھنے کا حق حاصل ہے لیکن اس قدر شرائط بھی نہ رکھیں کہ سامنے والا انسان تنگ آجائے اور آپ کا رشتہ علیحدگی پر ختم ہوجائے۔ شادی سمجھوتے کا نام ہے، اس خوبصورت رشتے میں میاں بیوی دونوں کو ہی قربانیاں دینی پڑتی ہیں، فی الحال! میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن جب بھی ارادہ بنا تو میں سیدھا شادی ہی کروں گی، میں شادی سے پہلے کسی بھی مرد کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کروں گی کیونکہ تعلقات بنانے سے جذبات کا کباڑہ ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں