روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس: رواں مالی سال 2ارب ڈالر جمع

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس: رواں مالی سال 2ارب ڈالر جمع

کراچی(بزنس رپورٹر)رواں مالی سال 2024 میں 1لاکھ 26ہزار 893روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھولے گئے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2024میں 10168روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے جس سے جون 24 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 12 ہزار 778 رہی۔ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں جون میں 20 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے ۔مالی سال24 میں روشن کھاتوں میں 2 ارب ڈالر جمع کرائے گئے ۔ ستمبر 2020 سے جون 2024 تک اکاونٹس میں 8.25 ارب ڈالر جمع کرائے گئے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں جمع کرائے 5.21 کروڑ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے ہیں جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے 1.61 ارب ڈالر نکلوائے گئے ۔ جون 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں واجب ادا ڈپاذٹس 1.43 ارب ڈالر ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں