طلاق کے بعد اداکارہ عروبہ مرزا کی منگنی بھی ٹوٹ گئی

کراچی(شوبزڈیسک)پاکستان کی مقبول ماڈل اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ عروبہ مرزا کی منگنی ٹوٹ گئی۔
عروبہ مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں مداحوں کے لیے اپنی منگنی سے متعلق افسوسناک خبر شیئر کی اورکہا کہ میں لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے اور حارث سلیمان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ فیصلہ ہمارے لیے الگ الگ آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔