خاتون اینکر کی درخواست پر گرفتار وی لاگر ڈاکٹر عمرعادل کی رہائی کا حکم
لاہور(شوبز ڈیسک)لاہور کی عدالت نے خاتون اینکر کی درخواست پر گرفتار وی لاگر عمر عادل کی رہائی کا حکم دے دیا۔
ایف آئی اے نے ڈاکٹر عادل عمر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے وی لاگر کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عادل عمر کو گزشتہ روز خاتون اینکر کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کا کہنا تھا کہ ملزم ڈاکٹرعمرعادل نے سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔