نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کی بائیو پک کیلئے امیتابھ بچن کو چن لیا

 نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کی بائیو پک کیلئے امیتابھ بچن کو چن لیا

امرتسر(شوبز ڈیسک)پیرس اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے والے بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کی زندگی پر بننے والی فلم کیلئے کسی لمبے قد کے اداکار کو منتخب کرنے کی تجویز دی ہے ۔

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہے جس میں اینکر نے نیرج چوپڑا سے سوال کیا کہ اگر ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنتی ہے تو آپ اُن کے کردار کیلئے کس اداکار کا انتخاب کریں گے ؟۔نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشد ندیم کے کردار کیلئے ایسے اداکار کا انتخاب کرنا چا ہئے جس کا قد لمبا ہو، اگر فلم بھارت میں بنتی ہے تو میرا انتخاب امیتابھ بچن ہوں گے ۔اینکر نے یہی سوال جب ارشد ندیم سے پوچھا تو اُنہوں نے نیرج چوپڑا کے کردار کیلئے شاہ رخ خان کا انتخاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں