ناگرجنا کا کنونشن سینٹر کی مسماری کے بعد قانونی کارروائی کا اعلان

ناگرجنا کا کنونشن سینٹر کی مسماری  کے بعد قانونی کارروائی کا اعلان

حیدرآباد(شوبزڈیسک ) تیلگو سپرسٹار ناگرجنا کے این کنونشن سینٹر کو حیدرآباد حکام نے مسمار کر دیا۔

 جس پر ناگرجنا نے قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ کنونشن سینٹر نے فل ٹینک لیول (FTL) ایریا پر غیر قانونی تعمیر کی تھی۔ناگرجنا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسماری بغیر نوٹس اور غلط معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ ٹینک پلان کے کسی حصے پر قبضہ نہیں کیا گیا۔ وہ عدالتی کارروائی کے تحت حکام کے خلاف ریلیف طلب کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں