جویریہ عباسی کا دوسرا شوہر کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں

جویریہ عباسی کا دوسرا شوہر  کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں دوسرے شوہر کے ہمراہ سیلفی شیئر کی جس میں اُنہوں نے شوہر کا چہرہ ایموجی سے چُھپا رکھا تھا۔اداکارہ نے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا، جس کے مطابق جویریہ عباسی کے شوہر کا نام عدیل حیدر ہے اور وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ عدیل حیدر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ ہے جس پر فالوورز کی تعداد 917 ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں