جنسی ہراسانی کے الزامات پر اداکار جے سوریا کا عدالت جانے کا فیصلہ

جنسی ہراسانی کے الزامات پر اداکار  جے سوریا کا عدالت جانے کا فیصلہ

ممبئی(شوبزڈیسک ) ملیالم اداکار جے سوریا نے اپنے خلاف لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کی سختی سے تردید کی اور قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 جے سوریا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وہ پچھلے ایک ماہ سے اپنی فیملی کے ساتھ امریکہ میں ہیں اور اسی دوران ان پر دو جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں، ان الزامات نے انہیں اور ان کے قریبی لوگوں کو توڑ کر رکھ دیا ہے ۔ ان کی قانونی ٹیم اس معاملے کو دیکھے گی۔ اداکار نے عدالتی نظام پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سچ کی جیت ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں